ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ 'پچھلے پانچ برسوں سے ہم حکام سے گزارش کر رہے ہیں کہ ہمارے علاقے میں ڈرینیج سسٹم کو ٹھیک کیا جائے لیکن ہماری کوئی نہیں سنتا ۔''
انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر چل رہا ہے اور ہر جگہ میونسپلٹی کی جانب سے صاف صفائی رکھنے کے سلسلے میں سینیٹیشن اور فیومیگیشن ڈرائیو کی جاتی ہے لیکن ہمارے علاقے کو بالکل نذرانداز کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اس علاقے میں گندگی کا انبار ہے اور یہاں پر جینا دشوار ہوا ہے کیونکہ ہر طرف گندگی اور غلاظتوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایکزیکیو ٹیو افسر سمیر جان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم ہر جگہ جاکر صاف صفائی نہیں کر سکتے ہیں لیکن پھر بھی ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم سوپور کے ہر علاقے میں جاکر صاف صفائی کریں اور ہم اس علاقے میں بھی کچھ دنوں میں ادویات کا چھڑکاؤ کریں گے ۔