ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا نے ایک اور جان لے لی - kashmir covid deaths

وادی کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں اس عالمی وبا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 27 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں میں سے 24 اموات کشمیر جبکہ دیگر تین جموں میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

کورونا نے ایک اور جان لے لی
کورونا نے ایک اور جان لے لی
author img

By

Published : May 28, 2020, 12:53 PM IST

متوفی کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے ہے.

گزشتہ روز جنوبی ضلع اننت ناگ کے سرنل اور سرینگر کے فتح کدل سے تعلق رکھنے والے دو کورونا مریضوں کی بالترتیب گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ اور سی ڈی ہسپتال سری نگر میں موت واقع ہوئی تھی۔

جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی جو 27 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، ان میں سے سب سے زیادہ ضلع سرینگر میں سات، اننت ناگ اور بارہمولہ میں پانچ، کولگام اضلاع میں چار، بڈگام اور جموں اضلاع میں دو دو اور بانڈی پورہ و ادھمپور اضلاع میں ایک ایک موت رپورٹ ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.