سیول ڈیفنس آرگنائزیشن بارہمولہ نے یوتھ بلڈنگ اینڈ پیس فاؤنڈیشن ٹرسٹ وجرنا سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے ایک پروگرام زیر عنوان آفات کی تیاری، دماغی صحت اور کمیونٹی سروسز میں ایس ڈی آر ایف کے کردار کے بارے میں بومی زینگیر میں آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
بارہمولہ میں قدرتی آفات سے بچاو کیئے بیداری مہم اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر سول ڈیفنس بارہمولہ محمد شفیع، سینئر ماہر نفسیات اور دماغی صحت ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر ثریا میڈیکل آفیسر بومئی پی ایچ سی، ڈاکٹر میر عنایت، اے ایس آئی منظور احمد کے علاوہ آشا ورکرز ،آنگن وارڈی ورکرز کے ساتھ ساتھ دیگر معززین نے اس پروگرام میں شرکت کرکے اس پروگرام کے حوالے سے جانکاری حاصل کی۔ شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے بومی زینگیر میں پرائمری ہلیتھ سنٹر میں قدرتی آفت کے ساتھ ایک انسان کو کس طرح سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے ان حالات سے آگاہ کیا گیا۔پروگرام کا مقصد لوگوں میں آگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ وہ کسی بھی صورت حال کے پیش نظر فرسٹ ایڈ کی اہمیت کو جان سکیں اور پروگرام کی افادیت سے مستفید ہوسکیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سیول ڈیفنس محمد شفیع نے اس موقع پر زور دیا کہ یہ پروگرام اہم ہیں اور لوگوں کو بھی چاہئے کہ اس طرح کے پروگرامس میں شرکت کرکے آفت سے نمٹنے کے لیے تیار ہوجائیں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی تیار کریں۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم مستقبل میں بھی ایسے پروگرام کرتے رہیں گے اور ہم امید کررہے ہیں کہ اس سے ہم سب کو فائدہ حاصل ہوگا۔
ڈاکٹر میر عنایت چیئرمین یوتھ بلڈنگ اینڈ پیس فاؤنڈیشن نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد صرف لوگوں کو آفت سے بچنے کی جانکاری دینا ہے اور آنے والے وقت میں ہم اسکولوں، کالجوں، ٹیوشن سنٹروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے تاکہ یہاں کے لوگ ہر وقت تیار رہیں۔