ETV Bharat / state

Motorcyclist Injured پلہالن سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار زخمی - پلہالن میں سڑک حادثہ

بارہمولہ کے رینجی پلہالن میں سڑک حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا ہے۔ زخمی شخص کو علاج و معالجہ کیلئے جے وی سی ہسپتال سرینگر ریفر کیا گیا۔

motorcyclist-injured-in-road-accident-in-baramulla
پلہالن میں سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار زخمی
author img

By

Published : Mar 23, 2023, 5:49 PM IST

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے رینجی پلہالن علاقے میں جمعرات کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو علاج و معالجہ کیلئے جے وی سی سرینگر ریفر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجی پلہالن کے مقام پر ایک گاڑی جس کی رجسٹریشن نمبر JK-05G 258 کو ایک موٹر سائیکل، رجسٹریشن نمبر JK-01W 3792 کے درمیان ٹکر ہوئی۔ اس حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر علاج کے لیے ٹراما ہسپتال پٹن منتقل کیا گیا، جہاں بعد میں اسے مزید علاج کے لیے جے وی سی سرینگر منتقل کیا گیا۔

زخمی شخص کی شناخت جاوید احمد خان ولد محمد اشرف خان ساکن چہل بونیار کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کیا اور اس کے علاوہ گاڑی کو بھی ضبط کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس بھی درج کیا ہے۔ دریں اثناہ، بارہمولہ کے کیری علاقے میں جمعرات کے روز ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ متوفی کی شناخت شفقت احمد وانی کے بطور ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: Tractor Driver Dies بارہمولہ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور ہلاک

بتادیں کہ یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں گذشتہ 12 برسوں کے دوران 76942 سڑک حادثے درج کیے گئے ہیں۔ ان حادثات میں 12429 افراد ہلاک جب کہ 104983 زخمی ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، سنہ 2010 سے 2022 کے آخر تک خطے میں 12000 سے زائد افراد سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.