ETV Bharat / state

Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار - بارہمولہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

ضلع بارہمولہ میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف مہم چلایا جا رہا ہے۔ پولیس نے ضلع کے خوشحال پورہ دلنہ میں چیکنگ کے دوران ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ drug Peddler arrested in Baramulla

بارہمولہ میں انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : May 1, 2023, 1:19 PM IST

بارہمولہ: معاشرے سے منشات کی بدعت کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سجاد بخاری کی نگرانی میں ایک پولیس ٹیم نے خوشحال پورہ دلنہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منشیات فروش سکارپیو گاڑی زیر نمبر JK01AS – 5295 میں دلنہ کی طرف آ رہا تھا اور اس کو ناکہ چیکنگ پر روکا گیا۔ بیان میں کہا گیا 'تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے10 گرام ممنوعہ کوکین اور 15 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔

منشیات فروش کی شناخت جلیل احمد شاہ ولد نذیر احمد شاہ ساکن کانسی پورہ کے بطور کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کو حراست میں لیا گیا اور اس کی گاڑی کو ضبط کیا گیا۔ بیان کے مطابق اس ضمن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔ واضھ رہے کہ 25 اپریل کو بارہمولہ پولیس نے شیری علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا تھا۔ بتا دیں کہ جنوری، فروری، مارچ اور اپریل کے مہینوں کے دوران پولیس نے 115 مقدمات درج کیے اور 10 انتہائی مطلوب سمگلروں سمیت 156 منشیات کے سمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.