ETV Bharat / state

Avalanche Warning کشمیر میں برفانی تودے گرآنے کی وارننگ جاری - کشمیر میں برفباری

جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اگلے چھوبیس گھنٹوں کے دوران 2400 اوپری پہاڑی والے علاقوں میں درمیانی درجے کے برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ حکام نے لوگوں کو ان علاقوں میں نقل و حرکت کے دوران احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔

کشمیر میں برفانی تودے گرآنے کی وارننگ جاری

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 8:52 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سیاحتی مقام گلمرگ میں اگلے 24 گھنٹوںکے دوران درمیانی درجے کے برفانی تودے گرآنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ منتخب کردہ محفوظ راستوں تک نقل و حرکت کو محدود رکھیں۔

محکمہ نے لوگوں سے برفانی تودے کے راستے کے قریب غیر ضروری صفر نا کرنے کی اپیل کی کیونکہ 2400 میٹر کی بلندی علاقوں میں درمیانہ درجہ کے برفانی تودہ گرآنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں گزشتہ شب تازہ برفباری ہوئی تھی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں۔ سرینگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے اور قاضی گنڈ میں 5.6 مل میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ میں 1.14 فٹ، پہلگام میں 2.0 سینٹی میٹر اور کپواڑہ میں 5.0 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے۔

بتادیں کہ یکم فروری کو سیاحتی مقام گلمرگ میں برفانی تودہ گر آیا جس کے نتیجے میں دو غیر ملکی سیاحوں کی موت جبکہ 19سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو بچایا گیا۔

مزید پڑھیں: Avalanche Hits Gulmarg گلمرگ میں برفانی تودہ گر آنے سے دو سیاحوں کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.