ETV Bharat / state

Man Found Dead In Sopore سوپور میں نوجوان کی لاش پُر اسرا رحالت میں برآمد - سوپور میں لاش برآمد

ضلع بارہمولہ کے سوپور میں ایک 29 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت شہزاد احمد ملک ساکن بونہ پورہ وارہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ Dead Body Found in Baramulla

سوپور میں نوجوان کی لاش پُر اسرا رحالت میں برآمد

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 3:06 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے وار پورہ سوپور علاقے میں 29 سالہ شخص کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے بڈ شاہ محلہ وار پورہ میں پیر کے روز رہائشی مکان میں ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا۔ متوفی کی شناخت شہزاد احمد ملک ساکن بونہ پورہ وارہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شرو ع کی ۔

واضح رہے کہ 27 جنوری کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گزشتہ ماہ دریائے جہلم میں چھلانگ لگار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والی ایک خاتون کی لاش کو بازیاب کر لیا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ضلع کے خان باغ علاقہ میں 31 دسمبر کو ایک لڑکی نے مبینہ طور دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تاہم لڑکی کی لاش کو فوری طور بازیاب نہیں کیا گیا اور فوری طور پولیس سمیت ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کی تلاش شروع کر دی تھی۔ آفیشلز نے بتایا کہ 27روز کی تلاش کے بعد بالآخر بارہمولہ میں خاتون کی لاش کو بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس نے میت کو طبی و قانونی لوازمات کے لئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ خاتون کی میت آبائی علاقہ پہنچاتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Body Fished out from Jhelum جہلم سے دوشیزہ کی لاش 27 دن بعد برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.