ETV Bharat / state

Talent in Kashmir 'ہم بھی مستقبل میں ہندوستان کا نام روشن کریں گے'

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے بدھ کے روز کشمیر یونیورسٹی میں نمایاں کارکردگی کرنے والے طلباء کو گولڈ میڈل سے نوازا۔ اس میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والی نادیہ امتیاز بھی شامل ہے، اسی معاملے میں ای ٹی وی بھارت نے ان سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 9:52 AM IST

Updated : Oct 14, 2023, 2:12 PM IST

Sopore girl recieves Gold medal
Sopore girl recieves Gold medal
Talent in Kashmir

بارہمولہ: نادیہ امتیاز نے کشمیر یونیورسٹی سے ڈپارٹمنٹ آف سوشلوجی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ اور انہوں نے اس میں بہترین کارکردگی کرکے ٹاپ کیا ہے۔ اسی کے باعث نادیہ امتیاز کو کشمیر یونیورسٹی میں کانووکیشن کے دوران صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے ہاتھوں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

کشمیر یونیورسٹی میں ٹاپ سکور کرنے والوں میں 55 فیصد لڑکیاں ہیں اور 462 طالب علم تھے اور ان میں سے 21 طلبہ نے گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ امتیاز نے کہا کہ یہ کافی خوشی کی بات ہے کہ صدر جمہوریہ نے کشمیر یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے نمایاں کارکردگی کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور گولڈ میڈلز سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ اس سالانہ کانووکیشن میں شرکت کرنے سے ہم جیسے لڑکیوں کو حوصلہ ملتا ہے اور اس سے ہم اور زیادہ محنت کریں گے اور اپنے ملک بھارت کا نام روشن کریں گے۔ نادیہ نے کہا کہ اس نے کافی محنت کی ہے اور آج اس محنت کا پھل ملا ہے۔ اور اگر میں اپنی بات کروں تو بیچ میں جب کووڈ آیا تھا تب کافی مشکلات درپیش آئی تھی۔ لیکن اس کے باوجود میں نے اپنے سبجیکٹ میں دن رات محنت کی اور میں نے ٹاپ کیا ہے اور میں کافی خوش ہوں۔

مزید پڑھیں: ترال: شاہدہ اکرم کی پرواز سے علاقہ شادمان

مزید پڑھیں: صدر جمہوریہ ہند کی سرینگر میں آمد

نادیہ امتیاز نے مزید کہا کہ کشمیر کے بچوں میں کافی صلاحیت ہے اور موجودہ وقت کی بات کرے تو سرکار خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہے اور یہ خوش آئند بات ہے۔ ہم لڑکیاں کسی سے کم نہیں اور مستقبل میں ہم بھی ملک ہندوستان کا نام روشن ضرور کریں گے۔

Last Updated : Oct 14, 2023, 2:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.