ETV Bharat / state

Corona Surge in Baramulla: بارہمولہ کے 7 علاقے مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار، پابندیاں نافذ - ای ٹی وی بھارت

ڈپٹی کمشنر بارہمولہ DC Baramulla on Corona virus نے ضلع Corona Surge in Baramulla کے سات مختلف علاقوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متعدد مثبت معاملات کی تصدیق کے بعد ان علاقوں  کو مائکرو کنٹینمنٹ زون Micro Containment Zones قرار دیتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات صادر کیے، وہیں انہوں نے عوام الناس سے کورنا ٹیسٹ کرانے کے علاوہ کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے پر بھی زور دیا۔

Corona Surge in Baramulla
بارہمولہ کے 7 علاقے مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار، پابندیاں نافذ
author img

By

Published : Dec 4, 2021, 2:26 PM IST

شمالی کشمیر کے بارہ مولہ ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ معاملات میں زبردست اُچھال Corona Surge in Baramulla دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر DC Baramulla on Corona virus نے سات سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع کے کوٹھی باغ کنزر، جبلہ اوڑی، پارن پلین اوڑی، نمبلہ اوڑی، بادام باغ سوپور، پرنگل بونیار اور نو کھا بونیار میں دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے، ان علاقوں کو مائکرو کنٹینمنٹ زونز Micro Containment Zones قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر ان علاقوں میں مکمل پابندی عائد کی گئی ہے تاہم ضروری خدمات کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کرائیں جبکہ جن لوگوں نے ویکسین کی خوراک نہیں لی ہے وہ جلد از جلد ٹیکہ لگائیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

حکم نامے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف باضابط طور پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج ہوگا۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ کے خواجہ باغ میں ماس ٹیسٹنگ کی شروعات

ڈپٹی کمشنر نے حکم نامہ میں مزید بتایا کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کرنے کی خاطر ایس ایس پیز کو بھی آگاہی فراہم کی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔

وہیں متعلقہ تحصیلدار نوٹیفائیڈ زونز میں مائیکرو کنٹینمنٹ ایس او پیز کو نافذ کرنے کے لیے مجموعی طور پر انچارج ہوں گے۔ وہ ہر کنٹینمنٹ زون کے لیے ڈیوٹی مجسٹریٹ، ایڈمنسٹریٹر اور نوڈل آفیسر بھی ہوں گے۔ متعلقہ بی ایم او نامزد ایم سی زیڈز کے نمونے لینے اور نگرانی کے لیے ٹیموں کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.