شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار، اوڑی میں شبانہ آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔
مقامی باشندوں کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔
آگ لگنے کے فوراً بعد مقامی باشندوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ تاہم اس دوران رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ تاہم آتشزدگی میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مقامی باشندوں نے شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ بتائی، انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کی بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔