ETV Bharat / state

اوڑی: ریچھ کے حملے میں پچپن سالہ شخص زخمی - طبی مرکز موہورا

شمالی کشمیر کے اوڑی، بارہمولہ میں ریچھ کے حملے میں ایک 55 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔

اوڑی: ریچھ کے حملے میں پچپن سالہ شخص زخمی

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 1:15 PM IST

ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں ریچھ نے 55 سالہ شخص پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

آفیشیلز کے مطابق چولان، اوڑی کے رہنے والے 55 سالہ بشیر احمد ولد فقیر احمد مغل کو بدی بہک کے جنگلی علاقے میں ریچھ نے حملہ کرکے لہولہان کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی ہوئے بشیر احمد کو مقامی باشندوں نے فوری طور پر طبی مرکز موہورا پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد معالجین نے انہیں سرینگر کے صورہ اسپتال ریفر کردیا۔

مزید پڑھیں: گاندربل: صفاپورہ میں تیندوے کی موجودگی سے عوام میں خوف

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے وادیٔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کے حملے میں کئی افراد زخمی جب کہ متعدد فوت ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: ایک ہی خاندان کے دو افراد ڈوب کر ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.