ETV Bharat / state

AYUSH Medical Camp in Baramulla: بارہمولہ میں آیوش کی جانب سے طبی کیمپ منعقد

محکمہ آیوش کی جانب سے منعقد کیے گئے طبی کیمپ میں قریب دو مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ Free Medical Camp in Baramamulla

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 6:01 PM IST

بارہمولہ میں آیوش کی جانب سے طبی کیمپ منعقد

a

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ’’آیوش‘‘ کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ طبی کیمپ کا افتتاح ڈی ڈی سی چیئرپرسن، بارہمولہ، سفینہ بیگ نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ بارہمولہ کے دیگر کئی ڈی ڈی سی ممبران بھی تھے۔ طبی کیمپ میں قصبہ بارہمولہ سمیت مضافاتی علاقوں سے آئے دو سو کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔

کیمپ میں ضلع آفیسر، آیوش، اور نوڈل آفیسر سمیت دیگر کئی عہدیداروں سمیت مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ محکمہ آیوش کے افسران نے کیمپ میں آئے افراد کو حفظان صحت کے حوالے سے مفصل جانکاری فراہم کی۔ علاوہ ازیں کیمپ میں مدعو کیے گئے ماہر ڈاکٹروں نے لوگوں کا علاج ومعالجہ کیا جبکہ اس موقع پر مریضوں کو ادویات بھی فرہم تقسیم کی گئی۔ طبی کیمپ کے انعقاد پر مقامی باشندوں، کیمپ میں آئے مریضوں نے منتظمین کی سراہنا کی۔

طبی کیمپ کے حوالہ سے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن، بارہمولہ، سفینہ بیگ نے کہا کہ علاقے میں اس قسم کا کیمپ منعقد کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے اور لوگوں کی خاصی تعداد کیمپ میں شریک ہوئی اور متعدد خدمات سے مستفید بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں قریب دو سو لوگوں نے رجسٹریشن کرائی اور یہاں آئے ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کین۔

ڈی دی سی چیئرپرسن نے مزید نے کہا کہ ’’یہاں اکثر و بیشتر صحت عامہ کے حوالے سے لوگوں کو کافی مشکلات درپیش آتی ہیں تاہم جس طرح آیوش محکمہ نے اس میگا کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا اس سے یقیناً سینکڑوں مریضوں کو راحت ملی۔‘‘ انہوں نے عوام الناس سے اس طرح کے سرکاری و غیر سرکاری سطح پر منعقد کیے گئے کیمپس سے استفاده کرنے کی بھی تلقین کی۔

مزید پڑھیں: Free Medical Camp in Tral آری پل میں آیوش کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

آیوش محکمہ کے ایک آفیسر نے صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں علاج ومعالجہ کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ بھی کئے گئے جس میں کئی اداروں نے ان کا تعاون کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت کی جانب سے گاؤں، دیہات میں اس طرح کے کیمپ منعقد کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ غریب اور دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت عامہ کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.