ETV Bharat / state

Avalanche Hits Gulmarg گلمرگ کی افروٹ چوٹی پر ایک اور برفانی تودا گر آیا - کشمیر نیوز

سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ چوٹی پر ہفتے کی صبح ایک اور برفانی تودا گر آیا، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ An Avalanche Occurred in Affarwat Gulmarg

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 4, 2023, 1:50 PM IST

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ چوٹی پر ہفتے کی صبح ایک اور برفانی تودا گر آیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بارہمولہ پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ میں افروٹ چوٹی پر آج صبح (ہفتے کی صبح) برفانی تودا گر آیا تاہم فی الوقت کسی جانی نقصان کی ہوئی اطلاع نہیں ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس علاقے کو پہلے ہی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور وہاں لوگوں کی نقل و حمل محدود کر دی گئی ہے۔

  • An avalanche has occurred in Affarwat Gulmarg today morning. Sofar no reports of any loss.
    Area has already been notified as Red Zone and is restricted for any movement.
    Tourists are once again advised not to venture and cooperate with Police.@JmuKmrPolice @KashmirPolice

    — Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) February 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ٹویٹ میں سیاحوں کو ایک بار پھر اس علاقے میں جانے سے احتراز کرنے اور پولیس کے ساتھ تعاؤن کرنے کی ہدایت دی گئی۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام اور اسکی ریزورٹ گلمرگ میں برفانی تودہ گر آیا تھا۔ یکم فروری کو اسکی ریزارٹ گلمرگ میں ’’افروٹ چوٹی‘‘ پر اچانک برف کا تودہ گر آیا تھا جس میں نصف درجن کے قریب سیاح پھنس گئے تھے۔ جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران 19بین الاقوامی سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو ریسکیو کر لیا گیا تھا وہیں تودہ گرنے کے نتیجے میں دو سیاحوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔

وہیں اس سے قبل سرینگر لداخ قومی شاہراہ کے زوجیلا پاس کے قریب آبہ متھ کے علاقہ میں پانچ جنوری کو برفانی تودے گر آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل تقریباً تین گھنٹے تک معطل رہ گئی تھی۔بیکن کے عملہ اور مشینری نے برفانی تودے کو صاف کرکے شاہراہ کو پھر سے ٹریفک کی آمدورفت کے قابل بنایا تھا۔ غور طلب ہے کہ سرینگر لداخ شاہراہ ہر سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے زوجیلا پاس پر بھاری برفباری کی وجہ سے بند کر دی جاتی تھی۔ تاہم اس سال کم برفباری اور بیکن حکام کی انتھک کوششوں کے باوجود شاہراہ جنوری کے مہینے میں چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Avalanche Hits Gulmarg گلمرگ میں برفانی تودہ گر آنے سے دو سیاحوں کی موت

Avalanche Alert خطہ کے دس اضلاع میں برفانی تودے کے متعلق الرٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.