کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی غرض سے ضلع بارہمولہ کے اوڑی قصبہ میں فوج کی جانب سے کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
سرحدی قصبہ اوڑی کے موراہ علاقے میں منعقد کیے گئے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بدھ کو کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں موراہ، اوڑی کی چار ٹیموں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی نوجوان کھلاڑیوں نے بتایا کہ ’’کشمیری نوجوانوں میں بھرپور صلاحیت موجود ہے تاہم انفراسٹرکچر کی کمی ہے۔‘‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کشمیری نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں موقع فراہم کیا جائے تو وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر فاتح ٹیم کو انعامات سے نوازا گیا۔