شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بڑھتے کورونا معاملات کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے 8 علاقوں کو محدود بندش والے 'مائیکرو کنٹینمنٹ زون' قرار دے دیا۔
ضلع مجسٹریٹ بھوپندر کمار کے ایک حکمنامے کے مطابق خواجہ باغ، لوئر پیٹرول پمپ سے جیٹی روڈ، چک کانسپورہ، سنگری کالونی، کانلی باغ، دیوان باغ اور دلنہ کے قاضی محلہ، راوت پورہ، دلنہ گھاٹ اور میلات کالونی، شیروانی و لون محلہ اور فیروز پورہ، ٹنگمرگ کو محدود بندش والے علاقوں کے زمرے میں لایا گیا ہے۔
ان علاقوں میں بغیر ایمرجنسی سروس مکمل لاک ڈائون نافذ رہے گا اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل در آمد کرایا جائے گا۔
متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور کووڈ ٹیسٹ کرائیں ورنہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔