ETV Bharat / state

عزاداروں کو راحت پہنچانے والے رضاکار - story on sabeel

رضا کاروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'وہ عزاداروں کی خدمت کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں جا کر یہ سبیل لگاتے ہیں اور عزاداروں کے لئے چائے پانی کا اہتمام کرتے ہیں۔'

عزاداروں کو راحت پہنچانے والے رضاکار
عزاداروں کو راحت پہنچانے والے رضاکار
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 5:21 PM IST

محرم الحرام کے متبرک ایام جاری ہیں اور ان ایام کے دوران جگہ جگہ عزاداری کی مجالس و تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں امام حسینؓ اور دیگر شہداء کربلا کی یاد میں عزاداری کرنا ایک عظیم عمل تصور کیا جاتا ہے۔ وہیں دوسری جانب ان ایام کے دوران عزاداروں کی خدمت کرنا بھی بہت نیک کام مانا جاتا ہے۔

محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے جلوسوں کے دوران عزاداروں کے درمیان نذر و نیاز کی نیت سے راستے میں جگہ جگہ لوگ پانی کی 'سبیل' اور کھانے پینے کے اسٹال لگاتے ہیں تاکہ عزاداروں کو راحت پہنچے۔ عقیدت مندوں کو چائے، پانی اور شربت بغیر کسی معاوضے کے فراہم کیا جاتا ہے۔

عزاداروں کو راحت پہنچانے والے رضاکار

احمد پورہ پٹن علاقے میں 'حسینی علمدار کمیٹی' سے وابستہ رضا کاروں نے ایک منی بس کو سبیل میں منتقل کر دیا ہے اور وہ عزاداری کے جلوسوں کے دوران جگہ جگہ اس منی بس میں عزاداروں کے لئے کھانے پینے کا اہتمام کرتے ہیں۔

اس منی بس میں عزاداری کی مجالس اور جلوسوں کے دوران عزادارانِ امام حسینؓ کے لئے، چائے، پانی قہوہ یا شربت وغیرہ تیار کی جاتی ہیں اور بعد میں ان کے درمیان تقسیم کی جاتی ہیں چونکہ مجالس اور جلوسوں میں دور دراز کے علاقوں سے عقیدت مند شرکت کرنے کی غرض سے آتے ہیں تو منی بس کی صورت میں لگی اس سبیل سے تھکے اور بھوکے عزاداروں کے لئے چائے پانی یا دیگر کھانے کی چیزوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سبیل کے لئے مذکورہ رضاکاروں کو کوئی سرکاری یا غیر سرکاری ادارہ فنڈ نہیں کرتا ہے بلکہ عقیدت مندوں کی طرف سے امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہداء کربلا کی یاد میں دیے گئے نذر و نیاز اور عطیات سے یہ سبیل پچھلے کئی برسوں سے مختلف علاقوں میں ان جلوسوں کے دوران لگتی ہیں۔

اس سے وابستہ کئی رضا کاروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ عزاداروں کی خدمت کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں جا کر یہ سبیل لگاتے ہیں اور عزاداروں کے لئے چائے پانی کا اہتمام کرتے ہیں- اس طرح سے ہزاروں کی تعداد میں عزادارانِ امام عالی مقام اس سے مستفید ہوتے ہیں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.