ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: قرنطینہ میں رکھے گئے مشتبہ مریضوں کا احتجاج - Protest Against District Administration

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے قصبہ سمبل سوناواری میں قرنطینہ میں رکھے گئے درجنوں مشتبہ مریضوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا-

بانڈی پورہ: قرنطینہ میں رکھے گئے مشتبہ مریضوں  کا احتجاج

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 1:18 PM IST

شگن پورہ سوناواری میں آیت اللہ یوسف میموریل اسکول نامی قرنطینہ مرکز میں موجود درجنوں ایسے مشتبہ مریضوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جبرا قرنطینہ مدت ختم ہونے کے باوجود وہاں رکھا جارہا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قرنطینہ کے لئے مقررہ مدت جو قریب 15 دن کی تھی مکمل کی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں جبرا وہاں رکھا گیا ہے اور گھر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے-

بانڈی پورہ: قرنطینہ میں رکھے گئے مشتبہ مریضوں کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے قواعد و ضوابط اور ایڈوائزری کے مطابق انہوں نے قرنطینہ مکمل کیا تاہم اب انہیں گھر جانے کی اجازت دی جانی چاہیے لیکن انہیں وہیں رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ایک تو ان کے اہل خانہ بھی پریشان حال ہے دوسرا وہ بھی ذہنی تکالیف کے شکار ہوگئے ہیں -

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنے اپنے گھروں کو روانہ کیا جانا چاہیے اور اگر مزید قرنطینہ کی ضرورت ہے تو وہ گھر میں از خود قرنطینہ اختیار کریں گے-

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر انہیں گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئ تو وہ بھوک ہڑتال پہ اتر آئینگے -

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے متعلقہ کووڈ 19 کے نوڈل افسر سید شاہنواز بخاری سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہاں موجود مشتبہ مریض ایسے ہیں جو کئی تصدیق شدہ کووڈ 19 کے مریضوں سے نزدیکی رابطے میں آئے ہیں اور نئ گائیڈلائنز کے مطابق انہیں مزید کئ دنوں تک یہی رکھنا پڑے گا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.