ETV Bharat / state

Program in Bandipora on Hazrat Ali’s Birthday: حضرت علیؓ کے یوم ولادت کی نسبت سے بانڈی پورہ میں پروگرام منعقد - حضرت علیؒ کے یوم ولادت بانڈی پورہ میں پروگرام منعقد

خلیفہ چہارم امیر المؤمنین حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم ولادت Program in Bandipora on Hazrat Ali’s Birthday کی نسبت سے جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر پروگرامز اور سیمنار منعقد کیے گئے۔

حضرت علیؒ کے یوم ولادت کی نسبت سے بانڈی پورہ میں پروگرام منعقد

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 7:31 PM IST

شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ علاقے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کی نسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیاProgram in Bandipora on Hazrat Ali’s Birthday، جس میں درجنوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

حضرت علیؒ کے یوم ولادت کی نسبت سے بانڈی پورہ میں پروگرام منعقد

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم ولادت 13 رجب المرجب کو منایا جاتا ہے، اس روز مساجد و خانقاہوں سمیت امام باڑوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

بانڈی پورہ ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی اس سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، وہیں اندرکوٹ سوناواری کے مرکزی امام باڑہ میں ’’جشن ولادت‘‘ کے عنوان سے ایک محفل کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

پروگرام میں متعدد علمائے کرام، شعراء اور نعت خوان حضرات نے شرکت کی، جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان میں منظوم و منثور کلام کے ذریعے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

محفل میں مدعو کیے گئے علماء کرام نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مبارک سیرت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے مسلمانان عالم خصوصا نوجوانوں کو سیرت علوی کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مولانا علی محمد جان نے کہا کہ دور حاضر میں اسلاف خصوصا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت اور ان کے فرمودات سے ہٹ کر زندگی گزارنے کا چلن عام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کرکے اس پر عمل کریں، اسی میں مسلمانوں کی سلامتی و عروج کا راز مضمر ہے۔‘‘

مقررین نے کہا کہ ’’مولود کعبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مبارک شخصیت مسلمانوں کا ہر فرقہ کے نزدیک قابل احترام ہے اور مسلمانوں کو چاہئے کہ ان کے نقش زندگی کو نمونہ حیات بنا کر زندگی گزاریں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.