بانڈی پورہ: گریز کے ازمرگ پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والی ریسکیو ٹیم نے رات کے تقریباً تین بجے کارروائی کرکے بانڈی پورہ گریز روڈ کے زڈکس علاقے میں پھنسے کئی مسافروں کو صحیح سلامت باہر نکالا۔ اس حوالے سے ان مسافروں نے جموں وکشمیر پولیس خصوصا اس ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت مدد کرکے انہیں روڈ سے نکالا۔جہاں ان کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔
مسافروں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہم قریبا رات کے گیارہ بجے ازمرگ کے علاقے سے نکلے تاہم زڈکس پہنچتے ہی ہماری گاڑی خراب ہوگئی۔ برف گرنے کا سلسلہ مسلسل جاری تھا اور ہم سردی سے کانپ رہے تھے ہمارے ساتھ کوئی بھی انہونی ہوسکتی تھی ہم نے رات دو بجے تک آگے یا پیچھے جانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم پولیس سے رابطہ ہوتے ہی انہوں نے ٹیم روانہ کرکے ہمیں یہاں سے صحیح سلامت باہر نکال کر ہماری ہر ممکن مدد کی۔ اس حوالے سے ازمرگ چوکی انچارج محمد ثناءاللہ نے تفضیلات فراہم کرتے ہوئے اس روڈ پر سفر کرنے والے ڈرائیور سے اپیل کی کہ وہ نکلنے سے پہلے تیل اور دیگر تکنیکی معاملات کا بھر پور جائزہ لیں۔Police Rescues Passengers Caught in snowstorm
یہ بھی پڑھیں : Snowfall In Kashmir کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری، مغل روڈ سرینگر۔جموں اور لیہہ شاہراہ آمدورفت کیلئے بند