مقامی لوگوں کے مطابق ہر ایک کنبے کا کوئی نہ کوئی فرد بیمار ہے اور انھیں شک ہے کہ علاقے میں کوئی پراسرار بیماری پھوٹ پڑی ہے دریں اثناء محکمہ صحت نے علاقے کی جانب ٹیم روانہ کرکے لوگوں کا علاج و معالجہ شروع کر دیا ہے۔
ایک مقامی شخص نے بتایا کہ یہ نہ جانے کون سی بیماری ہے جس میں لوگ چل نہیں پا رہے ہیں۔ وہ جیسے ہی چلنا شروع کرتے ہیں وہ چکر کھا کر گر جاتے ہیں۔