ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: راستے میں جمع کچرے کے ڈھیر سے عوام پریشان - بن پورہ مقام پر کوڑے کرکٹ کا ڈھیر

بانڈی پورہ کے شادی پورہ میں واقع بن پورہ مقام پر کچرے کا ڈھیر جمع ہونے کے باعث عام راہگیروں کو چلنے میں کافی دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔

بانڈی پورہ: راستے میں جمع کوڑے کرکٹ کا ڈھیر سے عوام پریشان

author img

By

Published : May 18, 2021, 8:57 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ میں واقع بن پورہ مقام کوڑے کرکٹ اور گندگی کا مرکز بن گیا ہے۔

بانڈی پورہ: راستے میں جمع کوڑے کرکٹ کا ڈھیر سے عوام پریشان

شادی پورہ کے مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ کچھ لوگ روزانہ کھلے میں کوڑا کرکٹ ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کا امکان ہے۔

شادی پورہ کے مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ اس عمل سے کافی تنگ آچکے ہیں اور یہاں سڑک پر چلنا پھرنا دشوار ہورہا ہے کیونکہ گندگی کی وجہ سے بدبو دور دور تک پھیل رہی ہے۔

انہوں نے بلاک ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ سے اپیل کی ہے کہ اس جگہ پر مٹی ڈالی جائے تاکہ لوگ اس میں مزید گندگی ڈالنے سے گریز کرسکیں۔

غلام حیدر نامی ایک مقامی شخص نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایک طرف کورونا وائرس کی لہر ملک بھر میں جاری ہے جس کو لیکر صاف صفائی کے احکامات ہر دن جاری کئے جاتے ہیں لیکن کچھ غیر مہذب لوگ روزانہ یہاں کھلے آسمان تلے گندگی اور کوڑا کرکٹ ڈالتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ اسپاٹ کوڑے کی آماجگاہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس جگہ کی صاف صفائی کے علاوہ اس جگہ کو مٹی سے ڈھک دیا جائے تاکہ مزید آئندہ انہیں اس مشکل سے راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.