ETV Bharat / state

سوناواری: رکھ شلوت پنچایت حلقہ کو نوگام سے منسلک کرنے پر احتجاج

ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں رکھ شلوت پنچایت باڈی سمیت متعدد باشندوں نے حلقے کو نوگام بلاک سے منسلک کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سوناواری: رکھ شلوت پنچایت حلقہ کو نوگام سے منسلک کرنے پر احتجاج
سوناواری: رکھ شلوت پنچایت حلقہ کو نوگام سے منسلک کرنے پر احتجاج
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 7:07 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں لوگوں نے پنچایت حلقہ رکھ شلوت کو سمبل بلاک سے نکال کر نوگام بلاک سے منسلک کرنے کے انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رکھ شلوت کی پنچایت باڈی اور دیگر رہائشیوں نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے علاقے کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کرنے سے تعبیر کیا۔

سوناواری: رکھ شلوت پنچایت حلقہ کو نوگام سے منسلک کرنے پر احتجاج

احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل سمبل بلاک سے وابستہ تھے اور وہی بلاک ان کے لئے موزوں اور مناسب تھا، لیکن نئی ڈلی لمٹیشن پالیسی کے تحت انہیں بلاک نوگام سے منسلک کیا جا رہا ہے جو مذکورہ حلقے سے کافی دوری کے فاصلے پر واقع ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں نوگام بلاک کے ساتھ منسلک کیا گیا تو انہیں مختلف دفتری معاملات میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ نوگام بلاک پنچایت حلقہ رکھ شلوت سے کافی دور ہے جبکہ جس بلاک کے ساتھ وہ اس سے قبل منسلک تھے وہ ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں نوگام کے بجائے سمبل بلاک کے ساتھ ہی منسلک رکھا جائے کیونکہ سمبل بلاک ہی ان کے لئے مناسب اور نزدیک ہے۔

پنچایت باڈی نے احتجاج کے دوران انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر ان کا یہ مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو وہ نہ صرف پنچایت کمیٹی سے مستعفی ہونگے بلکہ اگلے پنچایتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.