ETV Bharat / state

سمبل سوناواری میں صفائی مہم کا انعقاد

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک صفائی مہم کا انعقاد عمل میں لایا گیا-

سمبل میں صفائی مہم کا انعقاد
سمبل میں صفائی مہم کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 4:06 PM IST

بابائے قوم مہاتمام گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر سمبل سوناواری میں مختلف مقامات پر میونسپل کمیٹی سمبل کی جانب سے صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔

سمبل میں صفائی مہم کا انعقاد

اس سلسلے میں سمبل میونسپل کمیٹی نے سمبل تحصیل احاطہ کی صفائی کی- اس موقع پر سمبل سوناواری کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نثار احمد خان، ایس ایچ او سمبل منیب الاسلام کے علاوہ سمبل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین جہانگیر احمد نے خود سمبل تحصیل احاطے میں پارکوں اور سڑکوں کی صفائی کی- اس صفائی ابھیان کا مقصد عام لوگوں میں ماحولیاتی صاف و صفائی کا ایک تاثر پیدا کرنا تھا-

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں چینی سرمایہ کاری: آزادانہ منصوبہ یا پریشانی کا باعث

اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی سمبل جہانگیر احمد نے موقع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا اور اس کے بعد سمبل تحصیل کے احاطہ میں صفائی کی گئی جس میں افسران کے علاوہ خاکروبوں کی کافی تعداد موجود تھی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی چیئرمین جہانگیر احمد نے کہا کہ اس مہم کا مقصد صاف صفائی کا ایک ماحول پیدا کرنا ہے جو مہاتما گاندھی کے تئیں ایک بہترین خراج ہے- انہوں نے کہا کہ وہ یہ مہم جاری رکھیں گے تاہم لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھیں -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.