ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سمبل سوناواری میں انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ - زائد المیعاد اشاء ضبط

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں سب ضلع انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ انجام دی گئی اور اس دوران اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کئی دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

بانڈی پورہ: سمبل سوناواری میں انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 4:55 PM IST

گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ایکسپائر اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع بانڈہ پورہ کے تحصیلدار سمبل، متعلقہ پولیس اور لیگل میٹرالجی محکمہ کے عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم نے سمبل مارکیٹ کا دورہ کیا۔

بانڈی پورہ: سمبل سوناواری میں انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ

ٹیم نے جمعہ کو سمبل کالونی اور مین بازار سمبل میں دکانداروں کی چیکنگ عمل میں لائی۔ اس دوران افسران نے کئی دکانداروں سے ایکسپائر اشا ضبط کر کے انہیں موقع پر ہی ضائع کر دیا۔ اس کے علاوہ گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار سوناواری نے بتایا کہ مستقبل میں بھی غیر معیاری غذائی اجناس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے دکانداروں سے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کئے گئے نرخوں کے حساب سے ہی اشیاء فروخت کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.