ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: طلبا کے لیے پین ڈرائیو میں تعلیمی مواد

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 11:58 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں 'مائنڈ وائر اکیڈمی' کے انتظامیہ نے طلبا کو پین ڈرائیو میں تعلیمی مواد فراہم کیا۔

In a first Mindwire academy starts video lecture for students after coVId19 scare
بانڈی پورہ: طلباء کے لیے پن ڈرائیو میں تعلیمی مواد

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں 'مائنڈ وائر اکیڈمی' کے انتظامیہ نے طلبا کے لیے پین ڈرائیو میں تعلیمی مواد فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پین ڈرائیو تقسیم کیا تاکہ طلبا کے تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔

ویڈیو

وہیں طلبا نے اس اقدام کی ستائش کی، جس سے ان کا قیمتی وقت مطالعہ میں گزرے گا نیز ان کا تعلیمی سال بھی بچ جائے گا۔

مائنڈ وائر اکیڈمی انتظامیہ کے اس فیصلہ کے بعد لوگوں نے حکومت سے فور جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کی گزارش کی ہے تاکہ ان کے بچوں کی تعلیمی مصروفیات میں اضافہ ہو سکے اور مطالعاتی مواد کو آسانی سے ڈاون لوڈ کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جموں و کشمیر کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے سمیت سیاحتی مقامات، ہوٹل ڈھابوں کو 31 مارچ تک مکمل بند رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کووِڈ۔ 19 کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ 6513 سے زیادہ افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبروں کے مطا بق یورپ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں اس کے مریض بڑھ رہے ہیں دوسری جانب چین جہاں سے اس مرض کی شروعات ہوئی تھی وہاں اس کے نئے مریضوں کی تعداد میں اب کمی آ رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.