اس اجلاس میں کانگریس پارٹی کے جموں و کشمیر کے ریاستی صدر غلام احمد میر کے ساتھ ساتھ پارٹی کے سینیئر رہنما اور کانگریس پارٹی کے لوک سبھا سیٹ بارہمولہ کے پارلیمانی امیدوار فاروق احمد میر کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد جموں کشمیر کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سوپور میں لوگوں کو یہ بتانے آئے ہیں کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کشمیر کے لیے بہت ضروری ہے۔
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'اگر اس ریاست کو اس وقت ظلم سے نکالنا ہے تو گانگریس پارٹی کو ہی کامیاب بنانا ہوگا، ریاست میں دفعہ 370 کو کانگریس پارٹی ہی بچا سکتی ہے'۔
کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا کہ اگر ریاست میں دفعہ تین سو سترکو اگر برقرار رکھنا ہے تو کانگریس پارٹی کو ہی ووٹ دینا ہوگا۔
کانگریس کی جانب سے آج بانڈی پورہ میں بھی ایک روزہ ورکرس کنونشن منعقد کیا گیا، جس میںپارٹی کے ریاستی صدرغلام احمد میر نے بھی خطاب کیا۔