ETV Bharat / state

People Worried About Falling Rocks بانڈی پورہ میں چٹانیں گرنے کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 9:05 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے دجی نامی گاؤں کے راستہ پر پچھلے ایک ہفتے سے چٹانیں اور مٹی کے تودے سڑکوں پر گر رہے ہیں،جس کی وجہ سے مذکورہ علاقہ کے لوگ کافی پریشان ہیں۔

چٹانیں گرنے کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقہ گریز سے تقریباً 16 کلومیٹر کی دوری پرواقع چھانہ دجی نامی گاؤں کے راستہ پر پچھلے ایک ہفتے سے چٹانیں اور مٹی کے تودے سڑکوں پر گر رہے ہیں،جس کی وجہ سے مذکورہ علاقہ کے لوگ کافی پریشان ہیں۔مقا می باشندوں کے مطابق چٹانیں گرنے کے سبب بارہ مکانوں پر خطرہ لاحق ہے،کیونکہ چھانہ دجی کا علاقہ بانڈی پورہ گریز روڈ کے نیچے آباد ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق ایک ہفتے سے مسلسل چٹانین دجی کے گاوں میں گرنے کی وجہ سے یہاں کے لوگ خوف وحراس میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ چٹانیں گرنے کے سبب بارہ مکانوں کے مکین اپنے گھروں میں جانے سے خوف کھا رہے ہیں۔ان کے مطابق وہ پچھلے ایک ہفتے سے احتیا طی تدابیر کے طور پر دوسروں کے مکانوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آئے دن اس علاقہ میں چٹانیں گرنے اور مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات پیش آتے ہیں، اگرچہ جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم مالی نقصان سے انہیں دوچار ہونا پڑا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقہ میں کھدائ کی وجہ سے چٹانیں اور مٹی کے تودے گر رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ بیکن یا بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے اہلکار بھی اس میں ملوث ہیں۔
اس سلسلے میں آج ADC بانڈی پورہ محکمہ مال کے افسران اور آفیسر کمانڈنگ کے ہمراہ موقع پر پہنے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے ان مقامی افراد جن کو خطرہ لاحق ہے انہیں احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اس مسئلہ کا حل نکالینگے، تاکہ خطرے سے دوچار مقامی باشندے سکون سے اپنے گھروں میں رہ سکیں۔

مزید پڑھیں:Anti Encroachment Drive Phase II جموں و کشمیر میں انہدامی کارروائی جاری رہے گی، چیف سیکریٹری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.