ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن کا آغاز - گھر گھر جاکر ویکسینیشن

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر کئی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، جن میں ہیلتھ، آنگن واڈی ورکرز کے ساتھ ساتھ ریونیو اور دیگر محکموں کے ملازمین بھی شامل ہیں، جو گھر گھر جاکر ویکسینیشن کے عمل کو پورا کر رہے ہیں۔

بانڈی پورہ میں ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن کا آغاز

author img

By

Published : May 30, 2021, 7:52 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن کا آغاز تیس مئی سے شروع ہو چکا ہے۔ اس سے قبل یہ عمل گریز میں بھی شروع کیا گیا تھا۔

بانڈی پورہ میں ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن کا آغاز

انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اس عمل سے بہت کم مدت میں بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ خصوصاً بزرگ یا ضعیف افراد کو ویکسین لگوانے میں راحت محسوس ہوئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر کئی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، جن میں ہیلتھ، آنگن واڈی ورکرز کے ساتھ ساتھ ریونیو اور دیگر محکموں کے ملازمین بھی شامل ہیں، جو گھر گھر جاکر ویکسینیشن کر رہے ہیں۔

ڈی ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ اس عمل سے کم مدت میں بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔

وہیں بی ایم او بانڈی پورہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بلاک بانڈی پورہ میں اکتیس مئی کی شام تک 45 عمر سے زائد کے تقریبآ 95 فیصد افراد کو ویکسین دئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پراسس کے ذریعہ بلاک میں 2512 افراد کو ویکسین، 1848 افراد کو ریپ RAP اور 900 افراد کے آر ٹی پی سی آر RTPCR کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.