ETV Bharat / state

ضلعی سطح پر'کوڈو' مقابلے کا اہتمام

شمالی کشمیر کے سمبل سوناواری میں ضلعی سطح پر کوڈو مقابلے کا اہتمام کیا گیا- ضلع میں بچوں کو مارشل آرٹس اور کھیل کود کی طرف راغب کرنے کی غرض سے دو روزہ کوڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں کوڈو کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر ضلع سمبل کے کئی افسران بھی موجود تھے۔

kudo championship
ضلعی سطح کا 'کوڈو' مقابلے کا اہتمام
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 10:58 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سونا واری میں ضلعی سطح کے 'کوڈو' مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کوڈو ایسوسی ایشن بانڈی پورہ نے میونسپل کمیٹی سمبل کے اشتراک سے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اسکولی طلبہ نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ضلعی سطح کا 'کوڈو' مقابلے کا اہتمام

اس موقع پر ایس ایچ او سمبل منیب السلام بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ان کے علاوہ سمبل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین جہانگیر احمد، ای او میونسپل کمیٹی سمبل روحی جان کے علاوہ مختلف سرکاری افسران اور کوڈو ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے عہدیداران موجود تھے۔اختتامی تقریب میں فاتحین کو میڈلز اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:

'شہلا رشید سے باپ کو جان کا خطرہ'

سمبل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین جہانگیر احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ کوڈو ایک کھیل کے طور پر ابھرا ہے، جو خاص طور پر خواتین کو اپنے دفاع کرنے کی تکنیک اور ہنر سیکھنے میں مدد کرتا ہے اور اس سے جسمانی ورزش کے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.