ETV Bharat / state

Daily Wagers Stage Protest in Sumbal, Bandipora: سمبل، بانڈی پورہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج - شمالی کشمیر

ضلع بانڈی پورہ میں احتجاج کر رہے عارضی ملازمین Daily Wagers Stage Protest نے کہا کہ ’’برسوں سے عارضی ملازمین کے ساتھ استحصال کیا جا رہا ہے۔ جو وعدے ہمارے ساتھ کئے جاتے ہیں وہ کبھی وفا نہیں ہوتے۔‘‘

Daily Wagers Stage Protest in Sumbal, Bandipora: سمبل، بانڈی پورہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 5:25 PM IST

شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سب ڈویژن صدر مقام پر محکمہ جل شکتی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین Daily Wagers Stage Protest in Sumbal, Bandipora نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سمبل، بانڈی پورہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

احتجاج کر رہے مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ احتجاجیوں نے منیمم ویجز ایکٹ نافذ کرنے اور برسوں سے انتہائی قلیل اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کو مستقل نوکری فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں شامل عارضی ملازمین نے گورنر انتظامیہ سے انہیں مستقل ملازمت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جب تک انہیں مستقل ملازمت فراہم نہیں کی جاتی تب تک عارضی ملازمین کو منیمم ویجز ایکٹ کے تحت طے شدہ مراعات دی جائیں۔

سمبل کے محکمہ جل شکتی دفتر کے سامنے احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’برسوں سے عارضی ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک اور استحصال کیا جا رہا ہے، جو وعدے ہمارے ساتھ کئے جاتے ہیں وہ کبھی وفا نہیں ہوتے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم دہائیوں سے احتجاج کرتے آ رہے ہیں، سابق مخلوط حکومتیں ہوں یا موجودہ گورنر انظامیہ، کسی نے بھی ہماری دادرسی نہیں کی۔‘‘

احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے گورنر انتظامیہ سے عارضی ملازمین کے دیرینہ جائز مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.