بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خواتین کو سلائی مشینیں فراہم کی گئیں۔ سوک ایکشن پروگرام کے تحت ہونے والے اس پروگرام میں سی آر پی ایف تھرڈ بٹالین بانڈی پورہ نے 22 خواتین کو کٹنگ اور ٹیلرنگ کی ٹریننگ فراہم کی۔ اس ٹریننگ اور امداد کے لیے بانڈی پورہ کے دور دراز گاؤں سے تعلق رکھنے والی بیشتر ایسی خواتین یا لڑکیوں کو ٹریننگ دی گئی جو بے حد پسماندہ گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں، تاکہ ٹریننگ اور مشینیں حاصل کرکے وہ خود روزگار کمانے کی اہل ہوسکیں۔
اس موقع پر ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین نے سی آر پی ایف تھرڈ بٹالین کمانڈنگ آفیسر راکیش شرما کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوش کی وجہ سے اب وہ خود کو روزگار اور ساتھ میں دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے کی اہل ہوچکی ہیں۔ اس تقریب میں 14RR کے کمانڈنگ آفیسر کرنل اجے سنگھ راوت کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سی آر پی ایف کمانڈنگ آفیسر کے علاوہ سی آر پی ایف تھرڈ بٹالین کے دیگر کئی اور افسران بھی موجود تھے۔
Civic Action Programmes in Doda: سیوک ایکشن پلان کے تحت ایس ایس بی نے پروگرام کا اہتمام کیا