ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں ویکسینیشن ٹیم پر پتھراؤ

محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم نے واقعہ کے وقت صرف چھ ویکسین لگائے تھے- ایک کنبہ نے میڈیکل ٹیم پر حملہ کیا کیونکہ وہ ویکسین نہیں کرنا چاہتے تھے- انہوں نے مزید بتایا کہ کنبہ دعویٰ کررہا تھا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے اور انہیں کسی ویکسین کی ضرورت نہیں ہے۔

بانڈی پورہ میں ویکسینیشن ٹیم پر پتھر برسے

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 7:47 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے چونٹی مولا علاقے میں جمعرات کے روز اس وقت ایک میڈیکل ٹیم پر حملہ کیا گیا جب وہ گاؤں میں لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین لگا رہے تھے- چونٹی مولا گاؤں کے ذبن محلہ میں ویکسینیشن ٹیم گھر گھر لوگوں کو ویکسین لگانے کی غرض سے جارہی تھی تاہم اس دوران ایک کنبہ نے ان پر حملہ کردیا-

بانڈی پورہ میں ویکسینیشن ٹیم پر پتھر برسے

محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم نے واقعہ کے وقت صرف چھ ویکسین لگائے تھے- ایک کنبہ نے میڈیکل ٹیم پر حملہ کیا کیونکہ وہ ویکسین نہیں کرنا چاہتے تھے- انہوں نے مزید بتایا کہ کنبہ دعویٰ کررہا تھا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے اور انہیں کسی ویکسین کی ضرورت نہیں ہے۔

ادھر واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک کنبہ محکمہ صحت کی ٹیم پر پتھروں سے حملہ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے میں تحقیقات شروع کی ہے- انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ میں جو بھی ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

ڈاکٹر اویس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس طرح کے واقعات کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثنا بانڈی پورہ پولیس نے بھی واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے میں کارروائی شروع کی ہے اور ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.