فوج کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو اس حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ " گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں زخمی ہوئے تھے، جہاں کو پائلٹ 29 سالہ میجر سنکلپ یادو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے وہیں 44 سالہ پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل وویک کمار دویدی شدید طور پر زخمی ہوئے تھے اور اُن کا علاج فوج کے سرینگر میں واقع بیس ہسپتال میں چل رہا تھا۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "لیفٹیننٹ کرنل دویدی اگرچہ خطرے سے باہر ہیں تاہم ایڈوانس علاج کی ضرورت ہے۔ اس لیے اُن کو آج فوج کے اُدھمپور ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں:
اُن کا کہنا تھا کہ " یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر علیل بی ایس ایف اہلکار کو ہسپتال پہنچانے کی خاطر وہاں جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر کو کیسے حادثہ پیش آیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔"