ETV Bharat / state

BJP Bandipora President, Sarpanch Booked: رشوت لینے کے الزام میں بی جے پی ضلع صدر اور سرپنچ پر مقدمہ

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 10:58 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے بی جے پی کے ضلع صدر بانڈی پورہ اور اس کے سرپنچ ساتھی کے خلاف ایک خاتون سے جیل میں بند اس کے بھائی کو رہا کرانے کے بدلے میں مبینہ طورایک لاکھ روپیہ وصول کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔BJP Bandipora President,Sarpanch booked

bjp-bandipora-president-sarpanch-booked-for-taking-rs-1-lakh-bribe-to-release-jailed-youth
رشوت لینے کے الزام میں بی جے پی ضلع صدراور سرپنچ کے خلاف مقدمہ درج

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر پولیس نے بی جے پی کے ضلع صدر بانڈی پورہ اور اس کے سرپنچ ساتھی کے خلاف ایک خاتون سے جیل میں بند اس کے بھائی کو رہا کرانے کے بدلے مبینہ طورایک لاکھ روپیہ وصول کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے ضلع صدر بانڈی پورہ عبدالرحمان ٹکری اور اس کے سرپنچ ساتھی مشتاق احمد نے ایک خاتون سے اس کے بھائی کو جیل سے رہا کرانے کے لئے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپیہ وصول لیا تھا۔

دریں اثنا ایک پولیس عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی کہ انجم خورشید سے اس کے بھائی عاقب خورشید جو گذشتہ دس پندرہ دنوں سے بند تھا، کی رہائی کے لئے مذکورہ بی جے پی ضلع صدر اور اس کے سرپنچ ساتھی نے ایک لاکھ روپیہ وصول کیا۔انہوں نے کہا کہ شکایت گذار کے مطابق مذکورہ نوجوان اہلخانہ کی طرف سے عدالت سے ضمانت حاصل کرنے پر ہی رہا ہوگیا جس کے بعد انہوں نے ان سے پیسہ واپس مانگا لیکن انہوں نے دینے سے انکار کیا۔

مزید پڑھیں:

موصوف عہدیدار نے کہا کہ شکایت موصول ہونے پر اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت 17 اپریل 2022 کو ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران ملزموں سے رقم بھی ضبط کی گئی اور دونوں کو پوچھ گچھ کے بعد پیشگی ضمانت پر رہا بھی کیا گیا۔وہیں بی جے پی نے ضلع صدر عبدالرحمان ٹکری کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.