ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: آوارہ کتوں سے لوگ پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آوارہ کتوں کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا لیکن حکام اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

آوارہ کتوں سے لوگ پریشان
آوارہ کتوں سے لوگ پریشان
author img

By

Published : Mar 15, 2020, 10:04 PM IST

بانڈی پورہ میں آوارہ کتوں نے اب تک 25 افراد کو زخمی کیا ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں انجکشن لگوائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بانڈی پورہ کی گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات نے مقامی لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور ان کتوں کی وجہ سے لوگ شدید پریشانی اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر تجمل، چیف میڈیکل افسر، بانڈی پورہ، ویڈیو

یہ آوارہ کتے گروپ کی شکل میں بازار، گوشت کی دکانوں کے قریب اور دیگر گلی محلوں میں پھرتے رہتے ہیں اور راہگیروں پر حملہ کرتے ہیں۔

عموماً یہ کتے رات کے اوقات میں راہگیروں پر حملہ کرتے ہیں جبکہ پوری رات ان کے بھونکنے کی وجہ سے مقامی افراد کی نیندیں بھی متاثر ہوتی ہیں

اس بارے میں چیف میڈیکل افسر (بانڈی پورہ) ڈاکٹر تجمل کا کہنا ہے کہ 'گذشتہ دو دنوں کے اندر تقریباً 25 افراد کو آوارہ کتوں نے زخمی کر دیا جن میں ایک خاتوں شدید زخمی ہے جنہیں سرینگر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے صورتحال پر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کا فوری طور پر حل نکالا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.