ضلع بانڈی پورہ میں سمبل تحصیل کے مرکزی بازار کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون Sumbal Market Declared Micro Containment Zone قرار دیا گیا ہے جس کے بعد حکام نے اسے بند کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سمبل مین بازارکو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے Sumbal Market Declared Micro Containment Zoneجس کے بعد مرکزی بازار کو بند کر دیا گیا ہےSumbal Market Closed۔ انہوں نے بتایا کہ ’’یہ اقدام احتیاط کے طور پر اٹھایا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حالات بہتر ہونے کے بعد ہی اسے دوبارہ معمول کے کام کاج کے لئے کھولا جائے گا۔
عہدیدار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ’’یہاں تقریباً 17 کووڈ مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اسے مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہےSumbal Market Declared Micro Containment Zone۔ اس سلسلے میں سب ضلع سمبل انتظامیہ کی ایک ٹیم مین مارکیٹ پہنچی اور مارکیٹ کو اگلے احکامات تک بند کر دیا۔‘‘
مزید پڑھیں: Covid-19 Surge in J&K: جموں وکشمیر میں کورونا کا قہر،ایک دن میں 5818 کیسز پازیٹو
انہوں نے عوام سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی۔