ETV Bharat / state

خلعت حاجنی 2021 ایوارڈ کے لیے ڈاکٹر عزیز حاجنی نامزد - غیر مطبوعہ کلام کی بازیافتی

انجمن حلقہ ادب سوناواری نے خلعت حاجنی 2021 ایوارڈ کے لیے ادبی مرکز کمراز کے سرپرست ڈاکٹر عزیز حاجنی کو نامزد کیا ہے۔

خلعت حاجنی2021  ایوارڈ کے لیے ڈاکٹر عزیز حاجنی نامزدخلعت حاجنی2021  ایوارڈ کے لیے ڈاکٹر عزیز حاجنی نامزد
خلعت حاجنی2021 ایوارڈ کے لیے ڈاکٹر عزیز حاجنی نامزد
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 1:20 PM IST

شمالی کشمیر کی قدیم و معروف ادبی انجمن حلقہ ادب سوناواری، حاجن کے ماہانہ اجلاس میں کئی اہم نوعیت کے فیصلے لئے گے، وہیں منظور شدہ سابقہ امور کے تناظر میں ہو رہی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ اس سال ’’یوم محی الدین حاجنی‘‘ 16جولائی کو منعقد کیا جائے گا جب کہ کشمیر کے معروف شاعر اور ادبی مرکز کمراز کے سرپرست ڈاکٹر عزیز حاجنی کو اُن کی گراں قدر لسانی، ادبی اور ثقافتی خدمات کے لئے خلعت حاجنی 2021 ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔

اس موقع پر پروفیسر محی الدین حاجنی یادگاری خطبہ ’’کاشر زبان مسئلہء تہء امکانات‘‘ کے موضوع پر پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حلقہ ادب نے وہاب حاجنی کے غیر مطبوعہ کلام کی بازیافتی کے لئے ایک سہ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی۔ جبکہ 10 جون کو ’’ہماری سماجی اور ثقافتی قدریں اور کوڈ 19 ‘‘ کے عنوان پر ایک پینل ڈسکشن منعقد کیا جائے گا۔

دریں اثناء اجلاس میں ایک بار پھر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے جموں و کشمیر اکیڈمی آف کلچر اینڈ لینگویجز کے لئے ایک ہمہ وقت سیکریٹری کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں مجلس عاملہ کے تقریباً سبھی ممبران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.