بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ کے سب ڈویژن سمبل میں انتظامیہ کی جانب سے ’’جن ابھیان پروگرام‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں پی آر آئی ممبران اور سماجی کارکنان کو ’’بیک ٹو ولیج‘‘ پروگرام کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اس پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر پنچایت بانڈی پورہ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ سمبل کے علاوہ دیگر متعدد افسران نے شرکت کی۔ Jan Abhiyan Programme in North Kashmir
پروگرام کے دوران افسران نے شرکاء کو ووٹرز کے اندراج پر زور دیا وہیں انہوں نے مختلف محکموں کی اسکیموں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس کے علاوہ سماجی کارکنان نے اپنے متعلقہ علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل سے افسران کو آگاہ کیا جن کے ازالے کے لئے افسران نے انہیں یقین دہانی کی۔ اس موقع پر ضرورت مند جسمانی طور معذور افراد میں ضروری آلات بھی تقسیم کئے گئے۔ Awareness During Jan Abhiyan Programme in Bandipora
مزید پڑھیں: DC Budgam Reviews Jan Abhiyan: ڈی سی بڈگام نے ’جن ابھیان‘ پروگرام کا لیا جائزہ