ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر تین دکانیں سربمہر - ظہور احمد میر

اے ڈی سی بانڈی پورہ نے عوام سے اپنی حفاظت کے لئے گھر کے اندر ہی رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وبائی بیماری کا سلسلہ صرف گھر کے اندر رہ کر ہی توڑا جاسکتا ہے۔

کووڈ 19: خلاف ورزی کرنے پر 03 دکانیں سربمہر

author img

By

Published : May 3, 2020, 11:08 AM IST

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ہفتے کے روز تین دکانیں سربمہر کردی گئیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر نے لاک ڈاؤن کے درمیان پابندی کے احکامات کے نفاذ کا معائنہ کرنے کے لئے متعدد دیہات کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے تین دکانداروں کو احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی دکانیں سیل کرنے کی ہدایت کی۔

اے ڈی سی نے کونن، ارین، سملر، نادہال، پاپچھان، باغ اور بانڈی پورہ قصبے کا دورہ کیا اور سی آر پی ایف اور جے کے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پابندی عائد کرنے کا معائنہ کیا۔

کووڈ 19: خلاف ورزی کرنے پر 03 دکانیں سربمہر
کووڈ 19: خلاف ورزی کرنے پر 03 دکانیں سربمہر

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 وبائی بیماری کے پیش نظر ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت کسی بھی عوامی یا گاڑیوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 مارچ کو پابندیاں عائد کرنے کے بعد سے دکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 40 ایف آئی آر درج کئے گیے ہیں۔ انہوں نے کہا 227 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 26 گاڑیاں بند رکھی گئیں۔

میر نے کہا کہ عوام کی بہتری کے لئے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

اے ڈی سی بانڈی پورہ نے عوام سے اپنی حفاظت کے لئے گھر کے اندر ہی رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وبائی بیماری کا سلسلہ صرف گھر کے اندر رہ کر ہی توڑا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں مزید معاملات کی اطلاع ملی ہے اور ان لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے جو پابندیوں کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور حکم پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔اس آرڈر کی خلاف ورزی فوجداری جرم ثابت ہوگی اور آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی کی طرف راغب ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.