خبر کے مطابق دونوں لڑکیاں شام کے اوقات میں اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر سے روانہ ہوئیں لیکن کبھی واپس نہیں آئیں لیکن پولیس کی فوری کارروائی کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں اس معاملے کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ چمپہور تھانہ میں کیس کے اندراج کے چند ہی گھنٹوں میں ملزمین تک رسائی حاصل کر لی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں لڑکیوں کو پیر کی شام گھومنے پھرنے کے لئے ان کے دو قریبی دوستوں نے گھر سے موٹرسائیکلوں پر بٹھالیا۔
انہوں نے والدین کو بتایا کہ وہ 9 بجے رات کو واپس آجائیں گی۔ اس کے برخلاف ان کے دوست انہیں کھٹیا باڑی کے علاقے میں دور دراز لے گئے، جہاں موٹرسائیکل سے جانے کے درمیان چھ مزید نوجوان ان میں شامل ہوگئے۔ یہ سب ایک سنسنان جگہ کی تلاش میں گہرے جنگل کے اندر داخل ہوگئے۔ اور لڑکیوں کے دوستوں نے ان پر وحشیانہ حملے شروع کردیے۔
پولیس کے بیان کے مطابق دونوں لڑکیوں کو بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور نوجوانوں نے ایک ایک کر کے ان پر حملہ کیا۔ بے حد تکلیف اور اذیت میں مبتلا لڑکیاں خوف و تکلیف سے بے ہوش ہوگئیں۔ اس درمیان ملزمین وہاں سے بھاگ گئے۔ بعدازاں دونوں لڑکیاں رات کے ایک بجے کے قریب اپنے والدین سے رابطہ کرنے میں کامیاب رہیں۔ اطلاع ملنے پر والدین پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور انہیں واپس گھر لایا گیا۔ ان دونوں لڑکیوں کو کھوئی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایک متاثرہ کو بہتر علاج کے لیے جی بی پی اسپتال اگرتلا ریفر کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت انتہائی نازک ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں لڑکیوں کا ابتدائی طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔ اس دوران پولیس 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس نے آئی پی سی کی کئی دفعات اور پوسکو کے تحت کیسز درج کیے ہیں۔ ان تمام ملزمین کو آج عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔
گرفتار شدہ افراد کے نام یہ ہیں: جگو دیب برما (21 سالہ)، بمل دیب برما (22سالہ)، مائیکل دیب برما (19سالہ)، رشیتا دیب برما (19سالہ)، بکش دیب برما (22سالہ)، نتیش دیب برما (21سالہ)، جیول دیب برما (19سالہ) اور بریش ڈیب برما (19سالہ)۔ ان سبھی کا تعلق تھانہ چمپاہور کی حدود میں پھول تھالی کے علاقے سے ہے۔ پولیس ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کی عمر بالترتیب 14 اور 15 سال ہے۔