ETV Bharat / state

کازی رنگا جنگل سے گذرنے والی شاہراہ پر ’ٹائم کارڈ سسٹم‘ نافذ

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 4:47 PM IST

آسام کے ضلع گولاگھاٹ میں کازی رنگا نیشنل پارک کا 60 فیصد حصہ سیلاب کی تازہ لہروں کی لپیٹ میں ہے جبکہ حکام جنگل سے گذرنے والی شاہراہ سے جانے والی گاڑیوں کی رفتار کو محدود کرنے کےلیے ٹائم کارڈ سسٹم نافذ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Speed limit on road cutting through Kaziranga as animals escape floods
کازیرنگا جنگل سے گذرنے والی شاہراہ پر ’ٹائم کارڈ سسٹم‘ نافذ

حکام کے مطابق جنگل سے گذرنے والی شاہراہ پر رفتار کی حد کا نفاذ ضروری ہوگیا ہے کیونکہ سیلاب کی وجہ سے زمین کی تلاش میں جانور پارک کے دوسری جانب جانے کی کوشش کررہے ہیں اور ایسے حالات میں بہت سارے جانور تیز رفتار گاڑیوں سے ٹکرا سکتے ہیں۔

لہذا حکام نے نیشنل ہائی وے 37 پر آنے والی گاڑیوں پر ٹائم کارڈ سسٹم نافذکیا ہے جو پارک کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔ پارک حکام کی جانب سے رفتار کی حد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پانچ ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔

یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب گذشتہ روز پوبیٹورا وائلڈلائف سینکچواری میں ایک گینڈے کی لاش برآمد ہوئی تھی، محکمہ جنگلات اب سیلاب سے جانوروں کو محفوظ رکھنے کےلیے ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔

آسام ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے جاری سیلاب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے برہما پترا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔

آسام کے 25 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہاں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.