ریاست آسام کے ضلع ہیلکندی میں ایک ہجوم نے پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 12 سکیورٹی اہلکاروں کو پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق'حملہ اس وقت کیا گیا جب سکیورٹی اہلکار ہفتہ کے روز جنوبی آسام کے ضلع ہیلکندی کے گاؤں نتین نگر میں چار افراد کو موب لنچنگ سے بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔
اس حملے میں متعدد مقامی افراد بھی زخمی ہو گئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ پبیندر ناتھ کے مطابق ' ہیلیکنڈی صدر پولیس اسٹیشن انچارج ہیمنت کمار داس، ایک اور افسر اشوک چکرورتی اور الگا پور پولیس اسٹیشن کے او سی بورات چندر کار کے ساتھ دو سی آر پی ایف جوانوں کو اس وقت شدید زخمی کر دیا گیا جب وہ چار افراد کو ماب لنچنگ سے بچانے کے لئے گئے تھے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ' بھیڑ بچہ چوری کے الزام میں چاروں افراد کو لاٹھیوں سے بے رحمی سے پیٹائی کررہی تھی۔'