ETV Bharat / state

Flood Situation in Assam: آسام میں کئی نئے علاقے سیلاب سے متاثر - Cachar district to remain close schools

بارک ویلی کے ضلع کچھار میں سیلاب کی صورتحال اب بھی حد سے زیادہ خراب ہے۔ سیلاب کی ہولناکی کو دیکھتے ہوئے، کچھار ضلع انتظامیہ نے ضلع میں اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چھوٹی گاڑیوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ Flood Situation in Assam

آسام میں کئی نئے علاقے سیلاب سے متاثر
آسام میں کئی نئے علاقے سیلاب سے متاثر
author img

By

Published : May 19, 2022, 11:10 PM IST

گوہاٹی: آسام میں سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اہم دریا برہم پترا، بارک اور ان کی کچھ ذیلی ندیاں خطرے کی سطح سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ ریاست میں سیلاب سے کئی اور نئے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ اے ایس ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 27 اضلاع سیلاب میں ڈوب رہے ہیں جب کہ بدھ کو یہ تعداد 26 تھی۔ تقریباً 1413 گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 6.62 لاکھ لوگ تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ناگون ضلع میں 2.8 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 1.19 کچھار میں اور 1.07 لاکھ ضلع ہوجائی میں ہیں۔ ریاست بھر میں 248 ریلیف کیمپوں میں کل 48304 لوگ پناہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریاست میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 9 افراد کی جانیں گئیں۔Flood Situation in Assam

آسام میں کئی نئے علاقے سیلاب سے متاثر

یہ بھی پڑھیں:Elephant Drowned in Kapili River: آسام میں سیلاب، کپیلی ندی میں ہاتھی ڈوب گیا

بارک ویلی کے ضلع کچھار میں سیلاب کی صورتحال اب بھی حد سے زیادہ بگڑی ہوئی ہے۔ سیلاب کی ہولناکی کو دیکھتے ہوئے، کچھار ضلع انتظامیہ نے ضلع میں اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.