وشاکھاپٹنم میں آر آر وینکٹاپور کے شہریوں نے ایل جی پالیمرس فیکٹری کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ ان لوگوں نے گیس سانحہ میں مرنے والے لوگوں میں سے دو کی لاشوں کے ساتھ احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران کچھ نوجوان کمپنی کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
گیس اخراج معاملہ میں ہلاک افراد کی لاشوں کو کنگ جارج ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات کےلیے موضع کو منتقل کیا جارہا تھا تاہم برہم دیہاتیوں نے ایمبولینس کو پلانٹ کے سامنے ہی روک دیا اور لاشوں کو گیٹ کے سامنے رکھ کر پلانٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے لگے۔ بعدازاں پولیس نے احتجاجیوں کو وہاں سے منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ دو دن قبل یہاں گیس اخراج کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجہ میں 12 افراد ہلاک ہوگئے اور سینکڑوں افراد متاثر ہوئے تھے۔