ETV Bharat / state

وجے واڑہ : امریکی ڈالر سمیت کروڑوں روپے ضبط، دو گرفتار - transporting the money on the instruction

وجے واڑہ پولیس نے 1.47 کروڑ انڈین کرنسی اور 34 ہزار امریکی ڈالر کے ساتھ دو ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وجے واڑہ پولیس نے 1.47 کروڑ انڈین کرنسی اور 34 ہزار امریکی ڈالر کے ساتھ دو ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 7:52 AM IST

ریاست آندھرا پردیش میں شہر وجے واڑہ کے گولاپوڑی میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے، جن کے پاس سے 1.47 کروڑ انڈین کرنسی اور 34 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق پولیس نے گرفتار ہونے والے ان دونوں افراد کی شناخت سی ایچ راؤ اور سی ایچ ہری بابو کے طور پر کی گئی ہے، جو ناراساپورم کے دیوی جویلری مارٹ میں کام کرتے ہیں۔

وجے واڑہ پولیس نے 1.47 کروڑ انڈین کرنسی اور 34 ہزار امریکی ڈالر کے ساتھ دو ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے
وجے واڑہ پولیس نے 1.47 کروڑ انڈین کرنسی اور 34 ہزار امریکی ڈالر کے ساتھ دو ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے

وجے واڑہ پولیس کمشنر بی سری نواسولو نے اس ضمن میں کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، اور اس گاڑی کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے ہیں جس کا استعمال ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان اپنی دکان کے مالک پروین کمار جین کی ہدایت پر یہ رقم ٹرانسپورٹ کر رہے تھے۔

انہوں نے وجے واڑہ میں مزید چار افراد سے کچھ زیادہ رقم اکٹھا کرنا تھا اور اس کی کل رقم اپنے بھائی کییرٹی کے پاس لے جانا تھا جو حیدرآباد میں مقیم ہے۔

بی سرینواسولو نے بتایا ٹاسک فورس پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کو بھوانی پورم پولیس سٹیشن کے حوالے کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معلومات انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے عہدیداروں کو دی گئی ہے تاکہ وہ مزید کاروائی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.