ETV Bharat / state

'سرکاری اسکولز کے طلبا کے لئے کٹس کی فراہمی' - جگن موہن ریڈی نے آج "جگن انا ودیا کانوکا" اسکیم کا افتتاح کیا

سرکاری اسکولز میں زیرتعلیم طلبا کی نصابی کتاب، اسکول کے یونیفارمس اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کے لئے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج 'جگن انا ودیاکنوکا' اسکیم کا افتتاح کیا۔

'سرکاری اسکولز کے طلبہ کیلئے کٹس کی فراہمی'

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 2:36 PM IST

حیدرآباد: سرکاری اسکولز میں زیرتعلیم طلبا کی نصابی کتاب، اسکول کے یونیفارمس اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی میں غیر معمولی تاخیر کے قبل ازیں کے طریقہ کار پر روک لگاتے ہوئے اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج ”جگن انا ودیاکنوکا“اسکیم کا افتتاح کیا جس کے تحت ریاست بھر کے سرکاری اسکولز کے طلبا کے لئے کٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سرکاری اسکولز میں اول جماعت تا دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلبا کو اس اسکیم کے تحت کٹس حاصل ہوں گے۔ ضلع کرشنا کے کنکی پاڈو منڈل کے پونادی پاڈو علاقہ کے ایک اسکول میں وزیراعلی نے اس اسکیم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر انہوں نے طلبا سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ اور اس اسکیم کے ذریعہ ریاست بھر کے 42,34,322طلبا کو کٹس دیئے جائیں گے۔

تمام سرکاری اسکولس،گروکل اسکولس، کے جی وی بی اسکولس کے طلبا کو کٹس فراہم کئے جائیں گے۔عہدیداروں نے کہا کہ اسکولز میں طلبا کی تعداد میں اضافہ کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھایاگیا یہ ایک اور قدم ہے۔اس ہر کٹ میں تین جوڑے یونیفارمس،ایک جوتا، دو موزے،نصابی کتب،کاپیاں،بیلٹ، اسکول بیگ بھی شامل ہے۔اس اسکیم پر 650کروڑروپئے کے تخمینی مصارف عائد ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.