بھیماورم: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے جانوں کی بازی لگانے والے مجاہدین آزادی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ہم تمام بھارتیوں کو ایسا ہندوستان بنانے کی ذمہ داری ہے جس میں غریب، کسان، مزدور، پسماندہ، قبائلی سب کے لئے مساوی مواقع ہوں۔ PM Modi unveils freedom fighter Alluri Sitarama Raju's statue in Andhra's Bhimavaram
مجاہد آزادی الوری سیتارام راجو کے 125ویں یوم پیدائش کی تقریبات پر پیر کو آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت سال بھر کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے مودی نے کہا، ’’آج ایک طرف ملک آزادی کے 75 سال کا امرت مہوتسو منارہا ہے، تو ساتھ ہی الوری سیتارام راجو گارو کی 125 ویں یوم پیدائش کا موقع بھی ہے۔ اتفاق سے اسی وقت ملک کی آزادی کے لیے ہوئی ’رمپا کرانتی‘ کے بھی 100 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ الوری سیتارام راجو گارو کی 125 ویں یوم پیدائش اور رمپا کرانتی کی 100 ویں سالگرہ سال بھر منائی جائے گی۔
انہوں نے اہل وطن سے مطالبہ کیا کہ سب کو مل کر آزادی پسندوں کے خوابوں کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال میں ان مجاہدین آزادی کے خوابوں کو پورا کرنا ہم سب ہم وطنوں کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا نیا بھارت ان کے خوابوں کا بھارت ہونا چاہئے۔ ایک ایسا ہندوستان - جس میں غریبوں، کسانوں، مزدوروں، پسماندہ، قبائلیوں سب کے لیے یکساں مواقع ہوں۔ PM Modi unveils freedom fighter Alluri Sitarama Raju's statue in Andhra's Bhimavaram
مزید پڑھیں:
الوری سیتارام راجو کی انگریزوں کے ساتھ اپنی پوری طاقت کے ساتھ جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم وطنوں کو اسی عزم کے ساتھ ملک کے سامنے چیلنجوں کا سامنا کرنا ہوگا اور ان پر قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے کہا، "الوری سیتارام راجو نے انگریزوں کے ساتھ اپنی جدوجہد کے دوران یہ دکھایا کہ - 'دم ہے تو مجھے روک لو'۔ آج ملک بھی اپنے سامنے درپیش چیلنجوں سے، مشکلات سے اسی ہمت کے ساتھ، 130 کروڑ ملک کے باشندے، اتحاد، طاقت کے ساتھ، ہر چیلنج کو کہہ رہے ہیں- 'دم ہے تو ہمیں روک لو۔
الوری سیتارام راجو کی جائے پیدائش کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا، ’’پنڈرنگی میں الوری سیتارام راجو کی جائے پیدائش کی تزئین و آرائش، چنتاپلی تھانے کی تزئین و آرائش، موگلو میں الوری دھیان مندر کی تعمیر، یہ کام ہمارے امرت روح کی علامت ہیں۔
یواین آئی۔