ETV Bharat / state

وشاکھاپٹنم گیس اخراج معاملہ: صورتحال پر وزیراعلیٰ کی نظر - آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم میں واقع ایل جی پالیمرس کے تمام کمیکل ٹینکز محفوظ ہیں اور یہاں سے خارج ہوئی اسٹائرین گیس کے 60 فیصد اثر کو ختم کردیا گیا ہے۔

LG Chem says factory gas leak under control
وشاکھاپٹنم گیس اخراج معاملہ: صورتحال پر وزیراعلیٰ کی نظر
author img

By

Published : May 9, 2020, 2:38 PM IST

ضلع کلکٹر وی ونئے چند کے مطابق دو دن قبل اس کمپنی سے گیس کے اخراج کی وجہ سے گیارہ افراد ہلاک اور دیگر ایک ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کے بعد ماہرین طلب کرلیا گیا ہے جو گیس کے اثرات کو ختم کرنے میں مصروف ہیں جبکہ 60 فیصد اثر کو ختم کردیا گیا ہے مزید چالیس فیصد اثر کو بھی بہت جلد ختم کردیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پلانٹ میں سب کچھ ٹھیک ہے اور اسٹائرین گیس کا دوبارہ اخراج نہیں ہوا ہے جبکہ کمپنی تمام تر احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے مسلسل حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ چیف سکریٹری نیلم ساہنے، کلکٹر وشاکھاپٹنم ونئے چندر اور پولیس کمشنر آر کے مینا کے ساتھ جگن موہن ریڈی نے ویڈیو کانفرنس منعقد کی اور حالات کا جائزہ لیا۔

جگن موہن ریڈی نے عہدیداروں کو عاجلانہ طور پر تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی اور ایک جامع حکمت عملی کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے۔

انہوں نے عہدیداروں کو ایسے فیکٹریز کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی جو انسانی جانوں کےلیے خطرہ بن سکتے ہیں جبکہ انہوں نے ایسی فیکٹریوں کو آبادی سے دور منتقل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.