ETV Bharat / state

International Mother Language Day: دل کی گہرائیوں سے تمام محبان اردو کو مبارک باد

قومی ایوارڈ یافتہ، معروف سماجی کارکن محمود علی خان نےعالمی یوم مادری زبان International Mother Language Day کی مناسبت سے تمام محبان اردو کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کیا ہے۔

International Mother Language Day
دل کی گہرائیوں سے تمام محبان اردو کو مبارک باد
author img

By

Published : Feb 21, 2022, 10:55 PM IST

Updated : Feb 21, 2022, 11:08 PM IST

عالمی یوم مادری زبان International Mother Language Day کی مناسبت سے آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے رہنے والے قومی ایوارڈ یافتہ، معروف سماجی کارکن محمود علی خان نے تمام محبان ارود کو مبارک باد پیش کیا ہے۔

دل کی گہرائیوں سے تمام محبان اردو کو مبارک باد

انہوں نے اس دن کی مناسبت سے کہا کہ 'یہ دن ہمارے لیے بے حد خوشی کا دن ہے، آج ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم سب اپنی مادری زبان اردو کے فروغ کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کریں، اردو بھارت کی زبان ہے وہ نہ کسی قوم کی ہے اور نہ ہی کسی طبقہ کی ہے، بلکہ یہ تمام بھارتیوں کی زبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ واحد ایسی زبان ہے جو پورے برصغیر میں ہر جگہ بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ اور اس زبان میں ہماری تہذیب اور ثقافت محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل ہوتا ہے۔ زبان انسان کی تمام پہلی نسلوں کا ایک قیمتی سرمایہ اور اہم میراث ہے۔

مزید پڑھیں: آندھرا پردیش کی عوام کی خوشحالی کے لیے اجمیر درگاہ میں چادر پیش کی گئی

زبان ایک ایسا لباس ہے جسے اتار کر پھینکا نہیں جاسکتا۔ زبان تو انسان کے دل کی گہرائیوں میں اتری ہوئی ہوتی ہے۔ یہ خیالات کی حامل اور آئینہ دار ہی نہیں ہوتی بلکہ زبان کے بغیر خیالات کا وجود ممکن نہیں۔

Last Updated : Feb 21, 2022, 11:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.