این چندرابابونائیڈو نے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ ٹوئیٹر کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ 'ریت کی عدم دستیابی کی وجہ سے معاش کے ذریعہ سے محروم افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'تعمیراتی مزدوروں کے پاس پانچ ماہ سے ریاست میں ریت کی کمی کے سبب کام نہیں ہے، ریت کی کمی نے ریاست میں تعمیراتی سرگرمیوں پر اثر ڈالا ہے۔ لاکھ تعمیراتی مزدور ذریعہ معاش سے محروم ہوگئے ہیں' ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نائیڈو نے تعمیراتی مزدور کی ایک سیلفی ویڈیو بھی پوسٹ کی جس نے کام نہ ملنے پر خودکشی کرلی تھی۔
اس سیلفی ویڈیو میں اس ورکر نے خودکشی کی وجوہات بتائی ہیں۔ یہ ویڈیو وائرل ہوگیا تھا۔